Tuesday, March 24, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کی تازہ پیش رفت،خرید و فروخت کے مراکز بند کرنے کے احکامات جاری


صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے شاپنگ مالز، کلاتھ مارکیٹس ، الیکٹرانک ، آٹو سامان اور دیگر اشیا کی فروخت کے مراکز بند کرنے کے احکامات صادر فرمادیئے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے مراکز اس سے مستثنیٰ ہونگے، کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور اب تک 250 سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوکر اسپتالوں میں قائم کئے گئے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں شاپنگ مالز، کپڑوں کی دکانیں، آٹو کا سامان، الیکٹرونک مارکیٹس، پارکس و دیگر تفریحی مقامات کو پندرہ روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالونی نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ہوٹلز کھلے رہیں گے لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہوگی۔ شہری کھانا پارسل کر کے گھر لے جاسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپر مارکیٹس، کریانہ کی دکانیں ، میڈیکل اسٹورز، بیکریز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ، گوشت ، سبزی اور فروٹس کی دکانوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کی اجازت ہو گی

No comments:

Post a Comment

Facebook Hacked: Recovery Steps

 sorry to hear that your Facebook page has been hacked. It can be a distressing situation, but there are steps you can take to regain contro...