Monday, March 30, 2020

کورونا_ڈائری۔ چھٹا دن

منقول...
محمد عبدہ...
#کورونا_ڈائری۔ چھٹا دن
کورونا وائرس کی زندگی صرف 14 دن ہے اس دوران کورونا کو نئے مریض دستیاب نہ ہوں تو 14 روز بعد بندے کو مار کر خود بھی مر جاتا ہے۔ خدارا کچھ دن گھر پر رہیں اور کورونا کو اپنی موت آپ مرنے دیں۔
پاکستان میں کورونا خطرناک فیز میں داخل ہونے والا ہے اگر ہم نے احتیاط نا کی ہوتی تو پاکستان میں پچھلے ہفتے ہی تباہی شروع ہوچکی ہوتی۔ ہم کورونا کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب ہو رہے ہیں اور اسے شکست دے سکتے ہیں اگر صرف اور صرف مزید دو ہفتے پہلے سے بھی زیادہ احتیاط کریں تاکہ جو اس وقت مریض ہیں وہ دو ہفتے میں ٹھیک ہوجائیں گے اور احتیاط کی وجہ سے نئے مریض نہیں بنیں گے اور یوں پاکستان کورونا سے پاک ہوجائے گا۔
لہذا دو ہفتے کیلئے اپنے آپ کو گھر تک محدود کر لیں ہر طرح کی سرگرمی ختم کردیں، قریبی فیملی یا دوستوں سے بھی مت ملیں یوں سمجھیں جیسے 15 اپریل تک آپ کا کوئی دوست ہے نہ رشتہ دار ہے اگر ہم باز نا آئے تو پھر 16 اپریل کے بعد ہم مرحلہ وار مرنا شروع ہوجائیں گے اور کسی سے ملنے کیلئے ہم زندہ نہیں ہوں گے کورونا ہماری نسلیں نگل جائے گا لہذا احتیاط کی آخری حدوں تک جائیں۔
پرندے لوٹ کر آئیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
نئے غُنچے چٹخ جائیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
طہارت اور عبادت کا نتیجہ دیکھ لو گے تُم
یہ جرثومے بھی مر جائیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
طواف کعبہ بھی پھر ہو جائے گا جاری
یہ رخنے پھر نہیں آئیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
اِنہی گلیوں میں ہنستے کھیلتے دیکھو گے بچوں کو
یہ سناٹے چلے جائیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
گلے میں پھر نظر آئیں گے بستے، کاپیاں، قلمیں
یہ مَکتب رونقیں پائیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
شفاخانوں سے نکلیں گے شفا پا کر مریضِ غم
گُلوں سے صحن بھر جائیں گے، کیوں مایوس ہوتے ہو؟
ان شاءاللہ تعالیٰ

No comments:

Post a Comment

Facebook Hacked: Recovery Steps

 sorry to hear that your Facebook page has been hacked. It can be a distressing situation, but there are steps you can take to regain contro...